HADITH ABOUT TIME-وقت (زمانے) کے بارے میں احادیث نبوی ﷺ
ہم سے یحییٰ بن بکیر نے بیان کیا، انہوں نے کہا ہم سے لیث بن سعد نے بیان کیا، ان سے یونس نے بیان کیا، ان سے ابن شہاب نے بیان کیا، انہیں ابوسلمہ نے خبر دی، انہوں نے کہا کہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ نے بیان کیا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ”اللہ تعالیٰ فرماتا ہے کہ انسان زمانہ کو گالی دیتا ہے حالانکہ میں ہی زمانہ ہوں، میرے ہی ہاتھ میں رات اور دن ہیں۔“
Book: Sahih Bukhari, Chapter: The Book of Al-Adab (Good Manners), Hadees No. 6181
ابو سلمہ بن عبد الرحمٰن نے بتا یا کہ حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے کہا: میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو کہتے ہوئے سنا: " اللہ تعالیٰ فرماتا ہے۔ ابن آدم دہر ( وقت، زمانے ) کو برا کہتا ہے جبکہ ( رب ) دہر میں ہی ہوں۔ رات اور دن ( جنھیں انسان وقت کہتا ہے ) میرے ہاتھ میں ہیں۔"
Book: Sahih Muslim, Chapter: The Book Concerning the
use of Correct Words, Hadees No. 5862
معمرنے ہمیں زہری سے خبر دی انھوں نے ابن مسیب سے، انھوں
نے حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی،: کہا رسول اللہ صلی اللہ علیہ
وسلم نے فرمایا : " اللہ عزوجل نے ارشاد فرمایا: ابن آدم مجھے ایذا دیتا ہے وہ
کہتا ہے۔ " ہائے زمانے ( وقت ) کی نامرادی! "تم میں سے کوئی" ہائے زمانے
کی نامرادی! "( جیسا جملہ ) نہ کہے، کیونکہ دہر ( کا مالک ) میں ہوں۔ رات اور
دن کو پلٹتا ہوں اور میں جب چا ہوں گا ان کی بساط لپیٹ دوں گا۔ "
Book: Sahih Muslim, Chapter: The Book Concerning the
use of Correct Words, Hadees No. 5864
0 Comments
Post a Comment