Here you can find the Cancer Treatment with Quran in Urdu. If you are in search the Quranic treatment for cancer then this article is for you. the light of Quran O Sunnah and some home remedies to cure cander.
You can also find blood cancer, breast cancer, cancer dua,Cancer Treatment With Quran In Urdu
کینسر کی وجوہات، اسباب اور علاج
کینسر بہت تیزی سے پھیل رہا ہے اگر کینسر کے مرض کا ابتدائی درجے میں پتہ چل جائے تو اس سے نجات کےبہت زیادہ امکانات موجود ہوتے ہیں۔ 50سے 70سال کی عمر کے دوران کینسر کا حملہ بہت شدید ہوتا ہے۔کینسر لاحق ہونے کی بڑی علامات یہ ہیں کہ مریض کو پیشاب بہت زیادہ آتا ہےبعض اوقات پیشاب کے ساتھ خون کے قطرے بھی آنا شروع ہو جاتے ہیں۔ کینسر کی بڑی وجہ کیمیکلز، ربڑ اور چمڑے کے کارخانوں سے نکلنے والا گندا فضلا اور بہت زیادہ سگریٹ نوشی کینسر کا باعث بنتے ہیں۔
عورتوں کے مقابلے میں مرد کینسر کا زیادہ شکار نظر آتے ہیں خصوصا پھپھڑوں کا کینسر مردوں میں سگریٹ نوشی کی وجہ سے ہونے کا زیادہ خطرہ موجود رہتا ہے۔ امریکہ میں ایک ریسرچ کے مطابق ہر سال پھپھڑوں کا کینسر لاکھوں افرادکی موت کا سبب بنتا ہے۔اس کینسر میں مبتلا افراد کی تعداد میں روزانہ اضافہ ہو رہا ہے۔
پھیپھڑوں کے کینسر میں مبتلا افراد کی علامات میں مستقل کھانسی کا ہوتا، سینے میں درد ہونا، نمونیا بار بار ہونا شامل ہیں۔ جو لوگ سگریٹ نہیں پیتے مگر سگریٹ پینے والوں کے قریب رہتے ہیں انہیں بھی یہ کینسر ہونے کا خدشہ برقرار رہتا ہے۔ کینسر سے نجات کے لیے ضروری ہے کہ فورا سگریٹ نوشی ترک کر دیں۔
کینسر کی ایک اور قسم بریسٹ کینسر ہے جس کا شکار بہت سے خواتین ہو چکی ہیں۔ اس کے علاوہ خواتین اور بچوںمیں بلڈ کینسراور جگر کا کینسر بھی بڑھ رہا ہے۔
کینسر کا علاج مہنگا ہونے کی وجہ سے ہر کسی کے لیے ممکن نہیں ہے اس لیے یہاں کینسر میں مبتلا افراد کے لیے وظائف اور آسان علاج بتائے جا رہے ہیں۔ جن کی مدد سے نہ صرف کینسر کی شدید تکلیف سے نجات مل سکتی ہے بلکہ ان اعمال کو عاجزی اور مکمل یقین کے ساتھ کرنے سے کینسر جیسی جان لیوا موذی بیماری سےنجات مل سکتی ہے.
کینسرسے نجات کے لیے روحانی وظائف Urdu,Wazifa For Cancer
کینسر کے
روحانی طریقے علاج کے لیے یہ عمل بہت بابرکت ہے اس آیت کو لاتعداد مرتبہ پڑھنے سے اللہ
تعالٰی بہت کرم فرماتا ہے۔ اور کینسر جیسے مرض میں مبتلا افراد کو شفا عطا فرماتا ہے۔
دعا بہت
چھوٹی سی ہے لیکن اس کا فائدہ بہت زیاداہ ہے۔
دعا یہ
ہے حٰمٓ لَایُنْصَرُوْنَ (سورہ مومن)
اس عمل
کے ساتھ اگر روزانہ اول و آخر3 مرتبہ درود پاک (درود ابراھیمی) اور درمیان میں یاسلام 313 مرتبہ پڑھ کر پانی پر دم کر کے وہ پانی مریض
کو پلائیں تو بہت نفع ھوگا انشااللہ جلد شفا ہوگی۔
کینسرسے نجات کے لیے وظیفہ
کینسر کے
روحانی طریقے علاج کے لیے یہ عمل بہت بابرکت ہے اس آیت کو لاتعداد مرتبہ پڑھنے سے اللہ
تعالٰی بہت کرم فرماتا ہے۔ اور کینسر جیسے مرض میں مبتلا افراد کو شفا عطا فرماتا ہے۔
یہ چھوٹی سی دعا ہے لیکن اس کا فائدہ بہت زیاداہ ہے۔سارا دن لاتعداد مرتبہ یعنی جتنا ہوسکے پڑھے کینسر سے نجات کے لیے مجرب عمل ہے۔
دعا یہ ہے۔
رَبَّهٝٓ اَنِّىْ مَغْلُوْبٌ
فَانْتَصِرْ
اپنے رب
کو پکارا کہ میں تو مغلوب ہوگیا تو میری مدد کر
(سورۃ القمر
10 )
کینسرسے نجات کے لیے سورہ المریم کا مجرب عمل
اگر کسی کوکینسر لاحق ہے کینسر کی کوئی بھی قسم اور اسٹیج ہو وہ یہ عمل کرے انشااللہ تعالٰی اللہ کے حکم سے شفاء ےاب ہوگا۔
عمل یہ ہے
اول و آخر 11 مرتبہ درود ابراھیمی پڑھے اور درمیان میں سورہ المریم پڑھ کر پانی پر دم کرلیں اور یہی پانی مریض کو سارا دن استعمال کرائیں۔
نوٹ:- یہ عمل 40 دن بلا ناغہ کرنا ہے انشااللہ 40 دن کے اندر شفا نصیب ہوگی
کینسرسے
نجات کے لیے نبوی دعا
اس دعا کی بہت تاثیر ہے حضرت ایوب علیہ السلام بیماری کی حالت میں پڑھتے تھے اور اسی کی برکت سے شفایاب ہوئے ۔آج بھی اس کی دعا کی تاثیر وہی ہے
علماءاکرام فرماتے ہیں کہ اگر کوئی کینسر یا کسی اور لاعلاج بیماری میں مبتلا ہو تو وہ اس دعا کو 11 ،21، یا 41 بار پڑھے انشااللہ ضرور شفایاب ہوگا۔
اول وآخر 3،3 مرتبہ درود پاک پڑھیں صبح شام اس نبوی دعا کو پڑھیں ۔
دعا یہ ہے:-
رَبَّه اَنِّىْ
مَسَّنِىَ الضُّرُّ وَاَنْتَ اَرْحَمُ الرَّاحِـمِيْنَ
اپنے رب
کو پکارا کہ مجھے روگ لگ گیا ہے حالانکہ تو سب رحم کرنے والوں سے زیادہ رحم کرنے والا
ہے۔سورۃ الانبیاء (83)
نوٹ:-
کسی بھی
عمل سے فائدہ اٹھانے کے لیے یقین کامل کا ہونا بہت ضروری ہے اور اس کے ساتھ ساتھ نماز
پنجگانہ کی پابندی اور رزق حلال کا حصول نہایت ضروری ہے اور کوشش کریں کے آپ کے ہاتھ
اور زبان سے کسی کو تکلیف نہ پہنچے۔
0 Comments
Post a Comment